رکن سند ھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے تحریک انصاف چھوڑنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ 1997 سے تحریک انصاف کیساتھ کھڑا ہوں ، نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، افواج پاکستان قوم کی محافظ ہیں ۔ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں رہنا ناممکن تھا اپنی پاک فوج کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ، شہزاد اعوان کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا بھی اعلان کرینگے
Leave feedback about this