دنیا

امارات کا مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلا ن

امارات کا مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلا ن

متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے ۔اماراتی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای فلسطینیوں کیلئے دو کروڑ ڈالر ز امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی کو دیگا۔ فلسطینیوں کو یہ مالی امداد اگلے دو برس کے دوران دی جائیگی ۔اقوام متحدہ میں اس امداد کا اعلان یو اے ای کی مستقل نمائند ہ سفیر لانازکی نسیبیہ نے کیا ۔اقوام متحدہ ریلیف اینڈورکس ایجنسی فلسطینیوں کو تعلیم ، صحت ، ریلیف اور سماجی خدمات فراہم کرتی ہے ۔فلسطینیوں کی مالی اعانت مکمل طورپر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے تعاون سے ہوتی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image