کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔کراچی پولیس نے پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حلیم عادل شیخ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجہاں سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا ۔پولیس نے عدالت کو بتایا حلیم عادل ودیگر ملزمان کیخلاف مبینہ ٹاﺅن تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے حلیم عادل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
Leave feedback about this