کراچی:مقدمہ اندراج کیلئے مبینہ رشوت طلب پر ضعیف شہری کی خود سوزی کی دھمکی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

کراچی:مقدمہ اندراج کیلئے مبینہ رشوت طلب پر ضعیف شہری کی خود سوزی کی دھمکی

کراچی:سائٹ اے تھانے کی حدود سے چوری ہونے والی کار کا مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے مبینہ طورپر رشوت طلب کرنے پر ضعیب شہری نے خود سوزی کی دھمکی دیدی۔چورنگی سلائی مشین کمپنی کے قریب پارکنگ سے چوری کی جانے والی ٹیوٹا کرولا کار کا تاحال سراغ نہ مل سکا جب کہ کار کا مالک دن رات تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہوگیا۔دوسری جانب پولیس کار چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کے لئے مبینہ طورپر ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت مانگ رہی ہے۔یہ بات سائٹ اے تھانے کے ایک انویسٹی گیشن آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے روزنامہ پاکستان کو بتائی کہ ٹیوٹا کرولا کار نمبرAFL-460کا ضعیب العمر مالک جس نے کار قسطوں پر لی تھی جو تقریباً پوری ہوچکی تھیں صرف ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے باقی تھے کہ کار16نومبر کی شب اچانگ سائٹ اے تھانے کی حدود سے چوری ہوگئی۔خود سوزی کی دھمکی پر بھی ڈیوٹی افسر نے کہا کہ میں تہمارے لیے یہ کرسکتا ہوں کہ مبینہ طورپر30ہزار روپے کی رقم دے دو۔

Exit mobile version