اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے18ارب روپے فوری مانگ لیے۔آئندہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا بجٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیر التواء ہونے کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔الیکشن کمیشن نے حکومت سے فوری طورپر18ارب روپے کے فنڈز طلب کرلیے۔ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں الیکشن کمیشن نے نظرثانی شدہ فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو بجھواتے ہوئے پری الیکشن تیاریوں کیلئے18ارب روپے مانگے ہیں۔
Leave a Comment