جرائم

کراچی،بیٹے کے قتل کے چند روز بعد باپ بھی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی،بیٹے کے قتل کے چند روز بعد باپ بھی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کے بیٹے کا بھی چند روز قبل کورنگی میں ہی ڈکیتی کے دوران قتل ہوا تھا ۔پولیس حکام کے مطابق مقتول صفدر بیٹے کے قتل کامدعی تھا ، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چا ر ملزما ن آئے جنہوں نے پکوان سینٹرپر موجود صفدر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔واقعے کے بعد زخمی صفدر کو فوری طورپر جناح ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم تو ڑ گیا ۔پولیس کا موقف ہے کہ ابتدائی طورپر یہ واقعہ بھی ڈکیتی ہی معلوم ہوتا ہے لیکن واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہے ۔ جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image