لاہور :اداکارہ ازیکا ڈینئل دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام “مذاق رات” میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی، کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لڑکیاں کام کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں ایسا نہیں کہ وہ اپنے رشتے تلاش کرنے نکلی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایئر ہوسٹس تھیں اور فضائی میزبانی کی ملازمت کے دوران ہی انہیں ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران فضائی سفر کرنے والے بعض افراد مجھے اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے جس پر مجھے غصہ آتا تھا لیکن میں خاموش ہوجاتی تھی، کام کے دوران فضائی میزبانوں کو بزنس کارڈز دینا ہراسانی ہے اور میرا خیال ہے ایسے معاملات اب بھی ہوتے ہیں۔میں نے ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر 2010 میں ماڈلنگ اور شوبز کیریئر کا آغاز کیا لیکن پہلے منصوبے کے بعد دو سال تک مجھے مزید کام نہیں ملا، اب میں جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آں گی، میں نے پہلی بار کوئی مشکل کردار کیا ہے لیکن اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتا سکتی۔
انٹرٹینمنٹ
کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات : ازیکا ڈینئل
- by web_desk
- اکتوبر 6, 2024
- 0 Comments
- 120 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this