پشاور ہائی کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران بنگش کودرج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ۔عدالت کی جانب سے مختصر تحریری حکم نامہ جاری کیاگیا ہے۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیاجائے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت درخواست گزار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل دس دن میں فراہم کرے ۔سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیخلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی سے متعلق بھی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفصیل طب کرلی ہے
Leave a Comment
