ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ ناکے کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل درابن روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا، جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
Leave feedback about this