اسلام آباد: امریکی ڈالر کی اڑان تسلسل کیساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان روپیہ دو بہ زوا ل ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے انٹربینک میں ڈالر اکیس پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ہے، گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 29 پیسے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغا ز ہوا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 58 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 757 پر آگیا ہے۔گذشتہ روز سو انڈیکس اکتالیس ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
ڈالر کی اڑان آج بھی جاری 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا
- by web_desk
- مارچ 15, 2023
- 0 Comments
- 912 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this