گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخر ی دن ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا تھا آج پھر ڈالر نے اڑان بھرلی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد286 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔انٹر بینک کے گذشتہ سیشن میں ڈالر 284 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی سے چالیس ہزار دس پر آگیا ہے ۔ گذشتہ ہفتے کے کاروبار ی سیشن کے اختتام پر سو انڈیکس چالیس ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave feedback about this