اسلام آباد: ملک میں ڈالر ز کی قلت کے باعث انڈپینڈنٹ پاور پلانٹس آئی پی پیز کوادائیگیاں رک گئیں۔سینٹرل پاور چیزنگ ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت لگیں چینی آئی پی پیز کے بقایا جات دیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔ سی پی پی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں۔ عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق صورتحال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سی پیک کے تحت ساہیوال پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پر پاور پلانٹس لگے ہوئے ہیں۔
معیشت و تجارت
ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں
- by web_desk
- مارچ 16, 2023
- 0 Comments
- 690 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this