بیجنگ:چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کردیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔بھارت کو اپنے تحفظ سے آگاہ کردیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ ن ہیں ہوگا۔بھارت کے ساتھ مشترکہ مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوائل کنٹرول معاہدے کی خلافورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔ بھارت اور امریکا کی جنگی مشقیں اترکھنڈ میں چین کی سرحد کے قریب کی جارہی ہیں۔
Leave feedback about this