دنیا

چینی کمیونسٹ پارٹی کا سالانہ اجلاس، سابق صدر ہو جن تاؤ زبردستی باہر نکال دیے گئے

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے دوران سابق صدر ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔

غیرملکی نشریاتی اطلاعات کے مطابق سابق چینی صدر ہو جن تاؤ کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے، وہ چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے، اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو ان کی مرضی کے خلاف باہر لے گئے، چینی صدر شی جن پنگ خاموشی سے یہ سب دیکھتے رہے، اس واقعہ کے وقت ہال میں کمیونسٹ پارٹی کے دو ہزار ارکان موجود تھے۔

خیال رہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں آئین میں ایسی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں جن سے صدر شی جن پنگ کے تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتامی روز دارالحکومت بیجنگ میں انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image