کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 12 مرحلہ، آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے مقابلے میں میزبان و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے 89 رنز سے شکست دے دی۔

سپر 12 مرحلے کا افتتاحی مقابلہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوا، جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہیں ہوا، کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ابتدائی بلے باز ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جمی نیشم 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی بلے بازی کے دوران بلے باز گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ جوش ہیزل ووڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2، اور لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image