ملک بھر میں مہنگائی کا ہر چیز پر راج ہے ۔چینی سمیت کھانے سمیت کی مختلف چیزوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔بلوچستان کے شہر میں چینی فی کلو 230 روپے میں فروخت کی جانے لگی مقامی ڈیلرز کے مطابق چمن میں آٹے کی 100 کلو کی بوری سترہ ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔مقامی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ چمن میں چنے 520 روپے فی کلو جبکہ چنے کی دال 500 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔ادھر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 205 روپے سے بڑھ کر 220 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
تازہ ترین
معیشت و تجارت
چینی مزید مہنگی ، 230 روپے کلو تک جاپہنچی
- by web_desk
- ستمبر 4, 2023
- 0 Comments
- 488 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this