جسٹس مسرت ہلالی کی تقریب حلف برداری کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران انکے کچھ سوالوں کا جواب دینے سے انکار کردیا اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تین صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کے مندرجات کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونیوالی باتیں درست ہیں؟چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ باتیں غلط ہیں ؟اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں ۔آج جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہد ے کا حلف اُٹھالیا ۔چیف جسٹس نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا ۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز ، اٹارنی اور وکلا ءنے شرکت کی ۔
چیف جسٹس نے کس بات پر منہ پر انگلی رکھ کر جواب دینے سے انکار کردیا ؟

چیف جسٹس نے کس بات پر منہ پر انگلی رکھ کر جواب دینے سے انکار کردیا ؟