اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نئی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔چیف جسٹس یحیی خان آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کیس مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہیں۔نئی تشکیل شدہ کمیٹی عدالتی امور کو مثر انداز میں نمٹانے اور مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کرے گی۔
تازہ ترین
چیف جسٹس نے نئی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی
- by web_desk
- فروری 17, 2025
- 0 Comments
- 196 Views
- 9 مہینے ago

Leave feedback about this