چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوگیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سزا معطلی درخواست ر سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے آغاز میں بیرسٹر علی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ امید ہے کہ آض تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ ہوجائیگا۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی مخالفت کردی ۔
Leave feedback about this