اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شورشرابا ہوا جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحٰی آفریدی نے عدالت احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ، عدالت احترا م کو مدنظر رکھیں ،عدالت میں شو ر شرابے کے سبب بینچ کچھ دیر کیلئے اُٹھ کر چلا گیا تاہم عدالتی ڈیکورم بحال ہوا تو ججز واپس آئے اور کیس پر سماعت ہوئی ۔
Leave feedback about this