مظفر گڑھ کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پیش ہوگئے ۔محکمہ اینٹی کرپشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق ریکارڈ اور تفتیشی افسر ہائیکورٹ ملتان گئے ہیں ۔اس موقع پر اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد فیصلے کا انتظار کرلیتے ہیں ۔عظمیٰ خان پر جعلسازی سے زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن میں درج ہے ۔
Leave feedback about this