تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی نو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی ۔ہائیکورٹ میں دھکا لگنے کی وجہ سے عمران خان کی فریکچر ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی اور شدید تکلیف کے باعث ڈاکٹر ز نے انہیں آرام کامشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوسکے تھے۔عدالت نے کہا تھا کہ اگر عمران خان جمعرات کو پیش نہ ہوئے تو ضمانت مسترد کردی جائیگی دوسری جانب سابق وزیراعظم کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image