کولاراڈو:بولڈ ر شہر میں ایک مکمل طورپر مقفل ٹرک سے پانچ شاہکار پینٹنگ چوری ہوگئیں جس کی تلاش میں پولیس سرگرداں ہیں،مصوری کے ان شاہکار کی قیمت4لاکھ ڈالر تھی جو پاکستانی روپوں میں 9کروڑ 12لاکھ روپے بنتی ہے۔شہری انتظامیہ کے مطابق یہ پینٹنگ14دسمبر کی شام سے لیکر صبح کے وقت میں چوری ہوئی ہیں،ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون عملہ شام کو ایک ہوٹل میں رکا تھا،جب صبح وہ ٹرک پر پہنچے تو اس کا مضبوطی سے بند کیا گیا دروازہ اور تالا وغیرہ ٹوٹا ہوا تھا،معلوم ہوا کہ اندر رکھی پانچ پیٹنگ اور ان کے ساتھ کچھ اوزار بھی غائب ہیں۔
دلچسپ و عجیب
چورٹرک کے تالے توڑ کر 9کروڑ روپے کی پینٹنگز لے اُڑے
- by Rozenews
- جنوری 10, 2023
- 0 Comments
- 845 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this