اسلام آباد: ایڈ نیبر ا ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے کہ جس کے متعلق سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ فلکیات کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا سیارہ نہیں دیکھا گیا ہے دس ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی جانیوالی اس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے تقریباً چالیس نوری سال کے فیصلے پر موجود UHS1256b کا مشاہدہ کیا ہے، 815 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رکھنے والے اس سیارے کا ماحول گرم مٹی کے بادلوں پر مشتمل ہے جو مستقل ابھرتے ہیں ملتے ہیں اور بائیس گھنٹے کے دن کے دوران حرکت میں رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف ایر یزونا کی برٹنی مائلز کی رہنمائی میں کام کرنیوالی سائنس دانوں کی ٹیم نے ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی مدد سے سیارے میں صاف پانی، میتھین اور کاربن مونو اکسائیڈ کی شناخت بھی کی، سیارے میں میں کارکن ڈائی ااکسائیڈ کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی
چالیس نوری سال کے فاصلے پر موجود انتہائی گرم سیارہ
- by web_desk
- مارچ 26, 2023
- 0 Comments
- 1012 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this