پاکستان

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے گزشتہ روز   ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست  منظور کی تھی۔ عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بغاوت پراکسانےکی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے، ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد پٹیشنر کے  ٹوئٹ کا مقصد اور ارادہ  واضح ہوگا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image