تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑ دی

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑ دی

جے پرکاش نے بھی پی ٹی آئی سے رہیں جدا کرلیں جے پرکاش مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے کراچی میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہاکہ آج میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں ، پارٹی کاہر مشکل میں ساتھ دیا ان تیرہ مہینوں میں ہم نے پرامن احتجاج کیے نو مئی کو پرامن احتجاج پرتشدد ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں میں نو مئی کو کراچی میں موجود تھا ہمیں پرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی بعد میں دیکھا کہ احتجاج فوجی تنصیابات تک چلاگیا میں نہیں جانتا وہ لوگ کون تھے جنہوں نے یہ کیا ان کو سزا ہونی چاہیے ۔جے پرکاش نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے اقلیتی ونگ کا صدرتھا میں نے پاکستان بھر میں پارٹی کی کمیٹیاں بنائیں ، میں سب کا شکر گزار ہوں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image