پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور

پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور

پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔جج ابواحسنات ذوالقرنین کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے ۔وکیل خالد یوسف نے سائفر کیس کے چالان کی نقول حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ۔وکیل خالد یوسف نے استدعا کی کہ سائفر کیس کی تیاری کیلئے ریکارڈ درکار ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔عدالتی عملے نے وکیل کو بتایا کہ سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کیلئے ایک دن درکار ہوگا، چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیںگی ۔

Exit mobile version