میکسیو حادثے میں 10 تارکین وطن ہلاک ، 25 زخمی دنیا Roze News
دنیا

میکسیو حادثے میں 10 تارکین وطن ہلاک ، 25 زخمی

میکسیو حادثے میں 10 تارکین وطن ہلاک ، 25 زخمی

میکسیو حادثے میں 10 تارکین وطن ہلاک ، 25 زخمی

میکسیکو کی ایک شاہراہ پر تارکین وطن کو لے جانیوالا ٹرک الٹنے سے کیوبا کے دس تارکین وطن ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ۔میکسیکو کی ایک شاہراہ پر ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 تارکین وطن ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، حادثے میں خواتین کی تعداد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکین وطن کا تعلق کیوبا سے تھا ، کیوبا کے یہ تارکین وطن خفیہ طورپر امریکا پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔میکسیکو میں ایک ہفتے کے دوران خفیہ طورپر امریکا پہنچنے والے تارکین وطن کیساتھ پیش آنیوالا یہ دوسرا حادثہ ہے ۔

Exit mobile version