پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی کال، پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں مارگلہ روڈ کے سوا باقی تمام سڑکیں مکمل سیل کر دی گئی ہیں، اور پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 2 ہزار جوان تعینات کیے گئے ہیں، اہلکاروں کو مظاہرین کے حساس علاقے میں داخلے کی صورت میں سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی، پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ ہو گا، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور قراردادیں کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کر دیا ہے، متوقع امن و امان کی خراب صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image