کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رسلان تاج کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج کو پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل ہے۔ دوسری جانب ارسلان تاج نے عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جنگ جاری رہے گی، ہم گھبرانیوالے نہیں، کچھ بھی ہوجائے ہم عمران خان کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔ صحافی نے ارسلان تاج سے سوال کیا کہ کیا آپ پر تشدد کیاگیا؟ جس پر انہوں نے کاہ کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔
Leave feedback about this