تازہ ترین

عمران کی تقاریر نشر کرنے پرپابند ی معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

hight court

لاہور: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم امتناع میں بیس مارچ تک توسیع کردی۔ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابند ی کیخلاف درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں بیس مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پیمرا وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق تحریری دلائل داکل کرانے کی ہدایت کردی۔ خیال رہے کہ پانچ مارچ کو پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابند ی عائد کردی تھی۔ عمران خان نے پیمرا کی جانب سے تقاریر نشر کرنے پر پابند ی کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے نو مارچ کو عدالت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image