تازہ ترین

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات چیت مکمل

imran parvaiz

لاہور:مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسلم لیگ(قائداعظم)اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔جس کے مطابق دونوں جماعتوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت پائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دوجنوں جماعتوں کے قائدین دوسرے مرحلے میں حلقوں کی فہرست کے حوالے سے بیٹھیں گے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متفق ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے ساتھی اسمبلی تحلیل کرنے اور مستقبل میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے انتخابات لڑنے کے حامی ہیں جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اوران کے رفقا کا جھکاؤ پی ڈی ایم کی طرف ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image