پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گای لیکن ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈ ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ہی حاصل کئے۔ملتان سلطانز کے عباس آفریدی کو بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ ایمرجنگ پلیئر کا ایورڈ بھی عباس آفریدی کو ملا، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 550 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے۔لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا بیٹر قرار دیا گیا جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔ملتان سلطانز کے پلیئر کیرون بولارڈ کو بیسٹ فیلڈر آف ٹورنامنٹ قرر دیاگ یا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے اپنے نام کیا۔
Leave feedback about this