پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیئے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں پندرہ سے بیس فیصد اضافہ کردیاگیاہے ۔ایک مسافر نے بتایا کہ لاہور سے کراچی کا کرایہ پانچ ہزار روپے سے بڑھاکر 5 ہزار آٹھ سو کردیاگیاہے ۔لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1900 پشاور کا دو ہزار سے بائیس سو روپے کردیاگیا۔لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 35 سو روپے بڑھا کر 42 سو روپے کردیاگیا۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور سے مری کا کرایہ دو ہزار روپے سے بڑھا کر بائیس سو روپے کردیاگیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیے