آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پارٹی کیخلاف نہیں مسلح جتھے کیخلا ف کارروائی ہورہی ہے ۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نو مئی ملک میں سیاہ دن ہے ، کے پی پولیس نے بھی واقعے پر بہت سی گرفتاریاں کی ہیں کراچی پولیس نے بھی ہنگامی آرائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد کو عدالت میں پی کیاجائیگا ، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے جناح ہاﺅس پر حملہ خطرناک تھا، سیف سٹی کیمروں میں تمام ویڈیوشواہد موجود ہیں ۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے گرفتاری کے وارنٹ کی تکمیل کیلئے گئے تو منصوبہ بندی کے تحت ہنگامہ آرائی کی گئی ، اب تک 3200 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں ۔