بارسلونا نے حریف ٹیم اسپانیول کو ہوم گراﺅنڈ پر چار دو سے شکست دیکر اسپینش لیگ لائیگا کا ٹائٹل جیت لیا ۔بارسلونا نے ہوم ٹیم کیخلاف ابتدائی بیس منٹ مین دوگول کی برتری حاصل کی ، ابھی پہلا ہاف بھی نہ ہوا تھا کہ لیوان ڈاﺅ سکی نے اپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔دوسرے ہاف میں بارسلوناکے کندے نے 53 ویں منٹ میں گول بنا کر اسکور چار صفر کردیا اس کے بعد اسپانیول نے خسارہ کم کیا اور دوگول بنائے لیکن میچ بار سلونا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر 2019 کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔اگست 2021 میں میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد یہ بارسلونا کی پہلی فتح ہے