پاکستان

پنجاب میں کسان کارڈ کا آغاز ، سالانہ 300 ار ب روپے کے قرضے دیئے جائینگے

پنجاب میں کسان کارڈ کا آغاز ، سالانہ 300 ار ب روپے کے قرضے دیئے جائینگے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سالانہ 300 ارب روپے کے پیداواری قرضے دیے جائیں گے، ہر کوئی ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے آسان قرضے حاصل کر سکے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو پنجاب خوشحال ہو گا۔مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر زرعی سامان خرید سکیں گے، کسان کارڈ سے 5 لاکھ کسان مستفید ہوں گے جب کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image