تازہ ترین

پنجاب سیاسی بحران:سپیکر کا گورنر کی ایڈوائس پر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار

قومی اسمبلی کا کورم نامکمل ہونے کے باوجود ضمنی مالیاتی بل منظور

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ایڈوائس پر آج اجلاس بلانے سے انکار کردیا جس کے بعد صوبے میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے لئے 2صفحات پر مشتمل چا رج شیٹ کے جواب میں سپیکر نے بھی2صفحات کی رولنگ جاری کردی جس میں انہوں نے گورنر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کا عمل غیر آئینی قرار دیا۔واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے آج پنجاب اسمبلی آنے اور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔دوسری جانب اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کے حکم پر اجلاس بلانے کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جب کہ اسپیکر نے اپنے طلب کردہ جاری اجلاس کو گزشتہ شب جمعہ تک ملتوی کردیا تھا۔گورنر پنجاب نے آج بدھ کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کررکھا ہے جب کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے آج اجلاس نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس جمعہ کے روز تک ملتوی کردیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image