تازہ ترین

پنجاب ، سموگ میں کمی، لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ

پنجاب ، سموگ میں کمی، لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ

لاہور:پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی ، لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ،صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیا ملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی۔
سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھل گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔ سموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image