تازہ ترین

پشاورخود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کی ہے۔قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا نے بریفنگ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولیس لائنز میں قائم گھروں میں کسی سویلین رہائش نے خود کش بمبار کیلئے سہولت کاری کی تاہم ابھی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں 97پولیس اہلکار اور افسران جبکہ تین سویلین شہید ہوئے ہیں،خود کش دھماکے کے216زخمی ہسپتال میں عزیر علاج ہیں جن میں 27کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ملبے میں سے کئی زخمی اور لا شیں نکالی گئی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image