پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کو راولپنڈی سے گرفتار کیاتھا ۔گذشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاتھا۔
Leave a Comment