ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں کے کیمپ جیل میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کیا طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو صحتمند قرار دیا ۔ڈاکٹر وں کے طبی معائنے کے بعد ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو حراست میں لے لیا ۔چوہدری پرویز الٰہی کو لینے بکتر بند گاڑی کیمپ جیل لاہور پہنچی ایف آئی اے ٹیم نے پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں حراست میں لیا ۔اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت منظورہونے کے بعد پرویز الٰہی کی رہائی آج متوقع ہے ۔جیل حکام کو روبکار موصول نہ ہونے کے باعث گذشتہ روز پرویز الٰہی کو رہائی نہ مل سکی تھی ۔
پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیاگیا

پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیاگیا