سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کیخلاف ایف آئی اے نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کردی ۔پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کیخلاف ایف آئی اے نے اپیل دائر کی ۔ایف آئی اے کا موقف ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ،پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنی ہیں۔ایف آئی اے نے استدعا کی ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا حکم کالعدم قرا ر دے ایڈیشنل سیشن جج نے اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے ۔
Leave a Comment