چودھری پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو گورنر پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری لگا دیا گیا ہے۔
پولیس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عبدالجبار کو بھی عہدے سے معزول کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او جھنگ غیاث گل خان کو بھی وفاق جانے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے
Leave feedback about this