معیشت و تجارت

روپے کی قدر میں مزید گراوٹ، ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

روپے کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ گرتی چلی جا رہی ہے، ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

کرسی کے حصول کے لیے نہ ختم ہونے والی سیاسی جنگ نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے، روپے کی قدر میں کوئی دن نہیں جاتا کہ مزید گراوٹ ہو رہی ہو، اس کے مقابلے میں ڈالر نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اور حدیں پھلانگ لی ہیں۔

رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 57 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 236 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 235.9 روپے، جبکہ فروخت 240.15 روپے میں جاری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image