اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے کہا ہے کہ پرسوں پاکستان کے وجود کو چیلنج کیا گیا،یہ جب بھی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج سے بات کرنی ہے، کیا پاکستان کا وجود ایک شخص سے نتھی کیا جاسکتا ہے، یہ کہتے ہیں کہ پختونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہوں گے، یہ سیاسی ڈی این اے کا مسئلہ ہے، جب فوج نے آپ کو لانچ کیا ہو تو آپ بار بار ان کے پاس جاتے ہیں۔ اتوار کا جلسہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جو فوج کو للکار رہا ہے، علی امین گنڈاپور نے 15 دن کا کہا تھا 2 روز گزر گئے، ہمت ہے تو آ کر دکھائے ہم انتظار کر رہے ہیں، ان لوگوں میں اتنی منافقت ہے، انہیں اپنے رویے درست کرنا ہوں گے
Leave feedback about this