چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب راولپنڈی کو خط لکھاگیا ہے ۔این سی اے 190 ملین پاﺅنڈ اسکنڈل کیس میں بشریٰ بی بی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج کل نیب راولپنڈی میں پیش ہورہے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے لکھے گئے نیب کو خط میں شامل تفتیش ہونے کی تاریخ تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے۔چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب 7 جون کی بجائے مجھے 8 جون کو شامل تفتیش کرلے۔دوسری جانب خط میں بشریٰ بی بی نے درخواست کی ہے کہ میرے شوہر کل اسلام آباد آئیں گے پردے کے باعث شوہر کیساتھ کل نیب آنا چاہتی ہوں۔