امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پی پی کی مرضی کی قانون سازی کو قبول نہیں کیاجائیگا۔حافظ نعیم نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایک سال ایڈمنسٹریٹر رہے ، انہوں نے میئر کے اختیارات استعمال کیے ۔آپ کا ایک خاص قسم کا وڈیرہ مائنڈ سیٹ ہیں آپ کہتے ہیں کہ پی پی کا میئر نہیں آیا تو وسائل نہیں ملیں گے اب آپ فنڈز نہیں روک سکو گے ۔ آپ کچھ نہیں کرسکتے ۔میئر تو جماعت اسلامی کا ہی آئیگا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پی پی اپنے مقاصد پورے کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔