کھیل

پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کی دوبارہ ترتیب سازی، اب 2024ء کے آغاز میں ہو گی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کی دوبارہ ترتیب سازی (ری شیڈول) کر دی، سیریز 2024ء کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں، یہ سیریز جنوری 2023ء میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی، پر اب یہ سیریز 2024ء کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024ء مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سال ہو گا، اور اُس ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے جون 2024ء میں کرنی ہے، مختصر دورانیے کے یہ مقابلے دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

جنوری 2023ء میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی 20 مقابلوں کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image