کھیل

پاک افغان سیریز کیلئے قومی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی، کوچ محمد یوسف دستیاب نہیں

پاک افغان سیریز کیلئے قومی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی، کوچ محمد یوسف دستیاب نہیں

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے آج لاہور سے دبئی روانہ ہوگی، ذائع کے مطابق نجی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کو چ محمد یوسف ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائیں گے۔اس سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان ٹیم کے ہمراہ ہی سفر کرینگے، جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ چوبیس مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ چھابیس اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image